امریکی شہری آسمان تک بلند مٹی کے بگولے سے دہشت زدہ

Last Updated On 11 August,2018 09:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایڈلانٹو میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت دہشت زدہ کر دیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور آسمان تک بلند مٹی کے بگولے نے خوف پھیلا دیا جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لینا چاہتا ہو۔

رپورٹ کے مطابق یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔