راجستھان میں انوکھا حادثہ

Last Updated On 12 August,2018 01:44 pm

لاہور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں عجیب وغریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک اونٹ کار کی ونڈ سکرین سے ٹکرانے کے بعد کار میں پھنس گیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھا ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر چہل قدمی کرتا اونٹ کار کی ونڈ سکرین سے ٹکرا کر کار میں پھنس گیا اور اپنی لمبی گردن کار کی چھت سے باہر نکالنے کیلئے درد ناک آواز میں چیخ رہا ہے اور باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

اونٹ کی مدد کیلئے مقامی افراد بھی پہنچ گئے جو اسے دھکیل کر کار سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے جو آخر کار بچ نکلنے میں کامیاب ہو ہی گیا جبکہ کار ڈرائیور بھی حادثے میں محفوظ رہا۔