عراقی شہر موصل موسیقی کے سروں سے گونج اٹھا

Last Updated On 03 July,2018 02:59 pm

موصل(نیٹ نیوز) عراق کے جنگ سے شدید متاثر شہر موصل میں وائلن کی پرفارمنس پیش کی گئی جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ امڈ آئے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف وائلن ساز کریم واصفی نے کھنڈرات میں تبدیل ہو جانے والے شہر موصل میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ اپنی اس پرفارمنس کو انہوں نے ’’امن‘‘ سے منسوب کیا۔

کنسرٹ میں کریم واصفی کے ساتھ ایک مقامی میوزک بینڈ نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا یہ دنیا کے لئے ایک پیغام ہے کہ موصل میں جنگ ختم ہوچکی، اب آئیں اور موصل کی تعمیر نو میں عراقیوں کا ساتھ دیں۔