ونڈ سکرین پر سانپ نے ڈرائیور کا خون خشک کردیا

Last Updated On 03 July,2018 02:57 pm

ایریزونا (روزنامہ دنیا ) زندگی میں کبھی تو ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جو کبھی تو انسان کو خوشگوار حیرت سے دوچار کرتے ہیں تو کبھی خوف و دہشت سے انسان کا خون خشک کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی نظارہ ایریزونا کے شہر سکاٹس ڈیل کے مضافاتی علاقے کی ایک موٹر وے پر بنائی جانے والی اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک سانپ نے ڈرائیور کی خوف کے مارے سانسیں تھما دیں۔

کار کے وائپرز سے چمٹے سانپ نے ونڈ سکرین پر لہرانا شروع کیا تو ڈرائیور نے فوری طور پر ویڈیو ریکارڈ کر لی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ خوفزدہ ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔