انسداد پولیو مہم، 4 روز میں 4 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

Published On 07 February,2025 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہی، قومی انسداد پولیو مہم 9 فروری تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پہلے 4 روز میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 93 فیصد اور سندھ میں 90 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 86 فیصد اور بلوچستان میں 88 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، اسلام آباد میں 85 فیصد، آزاد کشمیر میں 97 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 92 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔