چین میں رنگا رنگ لائٹ شو، شہر روشنیوں میں نہا گیا

Last Updated On 03 July,2018 10:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں اکنامک زون کے چالیس سال مکمل ہونے پر جہاں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا وہیں شہر بھر کو بھی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

چین میں اکنامک زون کے چالیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں نہ صرف شہر بھر کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ اس موقع پر دلچسپ لائٹ شو میں شہر کی مختلف عمارتوں پر تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ جیسے شہر روشنیوں میں نہا گیا ہو جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے ۔