یونان میں پانی کے بگولے کی ویڈیو مقبول

Last Updated On 03 July,2018 12:56 pm

لاہور(نیٹ نیوز) طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو تباہ کر دیتے ہیں۔ یونان کے ساحل پر بھی ایک طوفانی بگولے نے ایسی تباہی برپا کی۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔