گاڑی کی ونڈ سکرین پر سانپ آ دھمکا، ڈرائیور بوکھلاہٹ کا شکار

Last Updated On 03 July,2018 10:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) حادثات رونما ہوتے ہیں جو کبھی تو انسان کو خوشگوار حیرت سے دوچار کرتے ہیں تو کبھی خوف و دہشت سے انسان کا خون خشک کردیتے ہیں۔

ایسا ہی نظارہ ایریزوناکے شہر سکاٹس ڈیل کے مضافاتی علاقے کی ایک موٹر وے پر بنائی جانے والی اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک سانپ نے ڈرائیور کی خوف کے مارے سانسیں تھما دیں۔ کار کے وائپرز سے چمٹے سانپ نے ونڈ سکرین پر لہرانا شروع کیا تو ڈرائیور نے فوری طور پر ویڈیو ریکارڈ کر لی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ خوفزدہ ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔