8سالہ لڑکے کا یونیورسٹی میں داخلہ

Last Updated On 02 July,2018 04:58 pm

برسلز(این این آئی)غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور ہائی سکول کا ڈپلومہ اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔

لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا آئی کیو 145 ہے ۔ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (میتھ) ہے کیونکہ وہ بہت وسیع ہے اور اس میں شماریات، الجبرا اور جیومیٹری شامل ہیں۔سکول مکمل کرنے کے بعد دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لورین یونیورسٹی شروع کرنے والے ہیں۔