ایلوس پریسلے کا ذاتی جہاز نیلامی کیلئے پیش

Last Updated On 26 June,2018 11:18 am

لاہور(نیٹ نیوز) مشہور و معروف امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا ذاتی جہازGWS نیلام گھر کے تحت نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔

56 سال پرانا 1962 لوکیڈ جیٹ سٹار نامی اس پرائیویٹ جہاز میں دلکش نشستیں ویلوٹ سے ڈھکی ہوئی ہیں جو اتنے سال گزر جانے کے باوجود آج بھی صحیح حالت میں ہیں۔

جہاز جو دو سال قبل 578,000 ڈالر میں فروخت ہوا تھا، ایک بار اسے فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ اسے جولائی کے آخر تک فروخت کر دیا جائیگا۔