چین :نئی قسم کے لنگور کے دانت دریافت

Last Updated On 24 June,2018 03:12 pm

بیجنگ(نیٹ نیوز) وسطی چین کے صوبے شان شی میں واقع 2 ہزار 3 سو سال پرانے مقبرے کی کھدائی کے دوران لنگور کے دانت اور دیگر جانوروں کی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں۔

لنگور کے دانت کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا جبکہ خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے سیمپل بھی لیا گیا۔ زولوجیکل سوسائٹی آف لندن نے لنگور کی اس نئی قسم کو Junzi imperialis کا نام دیا ہے۔
لنگور اور گوریلا کی اس نئی قسم کے دانت اور ہڈی کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جانور چین کے قدیم شاہی خاندان کا پالتو لنگور ہوگا کیونکہ چین میں گوریلا اور لنگور کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور انہیں پالنا پرتعیش عمل سمجھا جاتا تھا۔