دنیا کا سب سے بدصورت کتا

Last Updated On 26 June,2018 10:20 am

لاہور(نیٹ نیوز) انگلش بل ڈاگ ’’زا زا‘‘ کو دنیا کے سب سے بد ہیبت اور بد صورت کتے کا خطاب دیدیا گیا ہے، پیٹالوما میں ہونیوالے اس مقابلے میں بڑے بڑے کتے میدان میں اترے تاہم اس بدصورتی کا تاج زا زا کے سر پر سجایا گیا۔

گلے میں گلابی پٹا پہنے اور اسی رنگ کی میچنگ نیل رنگ لگائے زا زا پورے آب و تاب کے ساتھ مقابلے کیلئے سٹیج پر آیا تو ججز کو فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔

مقابلے میں چینی کتا راسکل ڈیوکس بھی شامل تھا جو منہ پر چشمہ لگائے اور چیتا پرنٹ کے کوٹ میں اپنے بالوں سے عاری جسم کو چھپائے سٹیج پر موجود تھا۔ زا زا کوسرٹیفکیٹ کیساتھ 1500 امریکی ڈالر کا انعام اور ٹرافی بھی دی گئی۔