12سالہ روسی بچی کا رولر سکیٹنگ کا منفردمظاہرہ

Last Updated On 24 June,2018 03:02 pm

لاہور(نیٹ نیوز) روس میں بارہ سالہ بچی نے رولر سکیٹنگ کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو سکیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی اس روسی بچی کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جو رولر سکیٹنگ کرتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

 

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ سکیٹنگ کی ماہر بچی نے نہ صرف رولر سکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ فاصلے سے رکھی گئیں کونز کو پار کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک کی دھُن پر شاندار ڈانس پرفارمنس بھی دی اوراس نے وہاں موجود افراد کو دنگ کردیا، یہ ویڈیو جس نے دیکھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔