نوجوان ٹریکٹر پر بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا

Last Updated On 24 June,2018 02:32 pm

یانگ لنگ (دنیا نیوز ) چین کے شمال مغربی صوبہ شان ژی کے شہر یانگ لنگ میں ایک نوجوان اپنی شادی یادگار بنانے کے لئے ٹریکٹروں پر دلہن لینے چلا گیا۔

لو وین چی یانگ لنگ کا رہائشی ہے جو زرعی آلات بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ لو ٹریکٹروں پر اپنی بارات لے گئے اور چینی روایت کے مطابق اپنی دلہن یالی کے گھر پہنچے۔

انہیں آواز دے کر بلایا اور گود میں اٹھا کر لے گئے۔ لو اپنے بنائے ٹریکٹروں پر بارات لے کر گئے، ان کی شادی جمعہ کے روز انجام پائی۔