بھوبنیشور : ( ویب ڈیسک ) مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 ء کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی نے انگلینڈ اور نیدرلینڈز نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جرمنی نے انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں جرمنی کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔
اسی میدان پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز نے جنوبی کوریا کے خلاف باآسانی 1-5 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بائجن کوین نے دو جبکہ بلاک جسٹن ، وین ہائننگین سٹائن اور بائنس ٹین نے ایک، ایک گول کیا، نیدرلینڈز کی ٹیم سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین بیلجئیم سے پنجہ آزما ہو گی۔
The semifinals at #HWC2023 are set as Germany & Netherlands register wins over England & Korea respectively, to join Australia & Belgium in the final 4.
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 25, 2023
A big thank you to Korea, Spain, New Zealand & England for entertaining all hockey fans!
Full breakdown of the day s play