بھوبنیشور : ( ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2023ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی اور جنوبی کوریا نے فرانس اور ارجنٹائن کو زیر کر کے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پیر کو کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں جرمن ٹیم نے فرانس کو 1-5 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے ملٹکاؤ مارکو، ویلن نکلاس، گرامبوچ میٹس، ٹرومپرٹز مورٹز اور پیلیٹ گونزالو نے ایک، ایک گول کیا۔
دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے ارجنٹائن کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر میں جگہ بنائی، میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 5-5 گول سے برابر رہا، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں جنوبی کوریا نے ارجنٹائن کو 2-3 سے ہرایا۔
کوارٹر فائنل معرکوں میں جرمنی کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم نیدرلینڈز سے پنجہ آزما ہو گی۔
The 2nd day of crossovers at the #HWC2023 saw Germany and Korea seal their quarterfinal berths with wins over France and Argentina respectively. France and Argentina will now head to Rourkela for the 9-16 classification matches.
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 23, 2023
Read the complete breakdown of the day s play