کراچی: (دنیا نیوز) ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن اولمپکس سمیت عالمی مقابلوں میں قومی ہاکی ٹیم کا کوالیفائی نہ کرنا مایوس کن ہے۔
ماضی پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیوں سے روشن ہے لیکن حال بد حال ہے، قومی ہاکی ٹیم اولمپکس اور نہ ہی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر سکی، بڑے ایونٹس میں جگہ بنانے میں ناکامی کی وجہ سے پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
اس مایوس کن صورت حال میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے 3 سال میں ہاکی کو پیروں پر کھڑا کرنے کی ٹھان لی ہے۔
اس ضمن میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت سکول ہاکی کے فروغ کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔