بھوبنیشور : ( ویب ڈیسک ) دفاعی چیمپین بیلجئیم اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا نے سپین اور بیلجئیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
Australia and Belgium are the first semi-finalists at the FIH Odisha Hockey Men’s World Cup 2023 after earning hard-fought wins against Spain and New Zealand in their respective quarterfinals. #HWC2023
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 24, 2023
Read the full breakdown of the day s play below
کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دی ، فاتح ٹیم کی طرف سے ہیورڈ جیریمی نے 2 جبکہ اوگلوی فلن اور زیلوسکی آران نے ایک، ایک گول کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے بون ٹام اور وین اوبل فلورنٹ نے ایک ایک گول کیا۔
دوسری جانب ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج (بدھ کو ) کھیلے جائیں گے، تیسرا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور جرمنی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔