ٹوکیو: (ویب ڈیسک) پاکستانی تیراک بسمہ خان ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے تیراکی کے 50 میٹر کے مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان سے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مختلف کھیلوں کے دس کھلاڑی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو گئے ہیں۔ اس سے قبل بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد اور نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی لیکن وہ ملک کیلئے کوئی بھی میڈل لینے میں ناکام رہے تھے۔
بسمہ خان ٹوکیو اولمپکس میں تیراکی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم تھیں تاہم ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ اس سے قبل بسمہ کے بڑے بھائی اور بہن بھی اولمپکس مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
بسمہ خان اس سے قبل بھی ملکی اور غیر ملکی تیراکی مقابلوں میں حصہ لے کر سونے اور چاندی کے تمغے جیت چکی ہیں۔