ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کو اپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جا رہی تھی کہ وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
دی انڈیپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی خبر کے مطابق ناؤمی اوساکا ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئی ہیں کیونکہ انھیں ٹینس مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناؤمی اوساکا نے ہی ٹوکیو اولمپکس کی مشعل روشن کی تھی، انہیں چیک رپبلک کی کھلاڑی مارکیتا وونڈروسوا نے 6 1 اور 6 4 سے شکست دی، اس میچ میں اوساکا نے حیران کن طور پر غلطیوں پر غلطیاں کیں جس کی ان جیسی بڑی کھلاڑی سے توقع نہیں کی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ ناؤمی اوساکا نے کہا تھا کہ میڈیا کیساتھ معاہدوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے، اس لئے وہ رواں مئی میں فرنچ اوپن سے باہر ہو گئی تھیں، اس کے بعد سے انہوں نے ٹینس نہیں کھیلی تھی۔