ٹوکیو: (دنیا نیوز) روس کے ایوجینی رائلوف نے ٹوکیو اولمپکس میں سوئمنگ کے مینز 200 میٹر بیک سٹروک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جمعہ کو روسی سوئمر اور دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن ایوجینی رائلوف نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
انہوں نے اولمپک کے بیک سٹروک کے 100 میٹر سوئمنگ مقابلے میں بھی اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ جیتا۔
انہوں نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ مقابلے میں 1.53.27 منٹ کے ساتھ طلائی، امریکی دفاعی چیمپئن ریان مرفی نے 1.54.15 منٹ کے ساتھ چاندی اور برطانیہ کے لیوک گرین بینک نے 1.54.72 منٹ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔