ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سڑسٹھ کے جی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے لیکن شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل ضرور جیت لیے۔
پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر گئے۔
وہ پہلی تینوں کوششوں کے بعد کلین اینڈ جرک مرحلے میں بھی کامیاب ہوئے، کل320 کلو گرام وزن اٹھا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ چین کے لیجن چن ریکارڈ 332 کے وزن اٹھا کر نمبر ون بنے۔
طلحہ طالب نے ایک سو چوالیس، ایک سو سینتالیس اور پھر ایک سو پچاس کلو گرام ویٹ اٹھایا، کلین اینڈ جرک مرحلے میں ایک سو چھیاسٹھ کلو گرام کی پہلی کوشش ناکام رہی، وہ اس دوران معمولی انجری کا شکار ہوئے، تاہم ہمت پکڑی اور کلمہ حق بلند کیا، اس دوران ان کی دوسری کوشش کامیاب ہوئی، تیسری کوشش 170 کلوگرام کی کامیاب رہی۔
پاکستان ایتھلیٹ دونوں مرحلوں کے زیادہ سے زیادہ وزن یعنی کل تین سو بیس کلو گرام وزن اٹھانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن بدقسمتی سے پانچویں نمبر پر آنے کے باعث میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
اس کیٹگری میں چین کے لیجن چن ریکارڈ 332 کلوگرام وزن اٹھانے پر گولڈ میڈلسٹ بنے۔
ایک کلو گرام کے فرق سے کولمبین ویٹ لفٹر نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ اطالوی پہلوان تیسرے نمبر پر رہے۔