اوسٹراوا ٹینس اوپن میں بڑا اپ سیٹ، ماریہ سیکاری نے علینا سیوٹولینا کو ہرا کر آؤٹ کر دیا

Published On 22 October,2020 11:21 am

پراگ: (دنیا نیوز) اوسٹراوا ٹینس اوپن کے ویمن سنگلز میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، یونان کی غیر معروف کھلاڑی ماریہ سیکاری نے تجربہ کار علینا سیوٹولینا کو ہرا کر آؤٹ کر دیا۔

جمہوریہ چیک میں ویمن ٹینس اسٹارز کا میلہ، سنگل مقابلوں کے دوسرے ہی راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، یونان کی ماریہ سیکاری نے ٹاپ سیڈ علینا سیوٹولینا کو اپ سیٹ کر دیا۔

ماریہ سیکاری نے چھ تین سے پہلا سیٹ جیت کر تگڑی حریف کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ غیرمعروف کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ اِن ایکشن ہوئیں اور چھ تین سے کامیابی سمیٹ کر رومانین حریف علینا سیوٹولینا کو ہرا کر آؤٹ کر دیا۔

اسی راؤنڈ کے دوسرے میچ میں وکٹوریہ آزارینکا نے میزبان ملک کی کوالیفائر کھلاڑی باربورا ریجسیکووا کو شکست دے دی، بڑے ایونٹ میں رسائی پانے والی کھلاڑی نے خوب ہمت اور مہارت دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ اپنے نام کیا تھا۔