فرنچ اوپن کوارٹر فائنلز، غیرمعروف کھلاڑی نادیہ نے نمبر تین سوویٹولینا کو ہرا کر آؤٹ کر دیا

Published On 07 October,2020 10:07 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن کوارٹر فائنلز میں بھی اپ سیٹ ہو گیا، ارجنٹائن کی غیرمعروف کھلاڑی نادیہ نے نمبر تین سوویٹولینا کو ہرا کر آؤٹ کر دیا۔

پیرس کے کلے کورٹ میں ویمن سنگلز کوارٹر فائنل میں نمبر تین الینا سوویٹولینا کا کوالیفائر نادیہ سے جوڑ پڑا۔ ارجنٹائن کی غیر معروف نادیہ نے غیر یقینی طور پر مضبوط حریف کو پہلا سیٹ چھ دو سے ہرا دیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے یہی جذبہ دکھایا اور چھ چار سے جیت کر ایونٹ کی فیورٹ کھلاڑی کا سفر تمام کیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اِیگا سیوائٹک اور اٹلی کی مارٹینا مدمقابل ہوئیں، پولیش کھلاڑی نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ میں فتح سمیٹی، اِیگا سیوائٹک کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا۔ ایگا کا نادیہ سے سیمی فائنل میں مقابلہ ہو گا۔