فرنچ اوپن ٹینس: سخت مقابلے کے بعد جوکووچ نے سٹپاس کو ہرا دیا

Published On 10 October,2020 04:38 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں نمبر ون نواک جوکووچ کو یونانی حریف سٹسپاس Tsitsipasسے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا، 3 گھنٹے 54 منٹ تک شدید مزاحمت کے بعد 2-3 سے جیتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے کلے کورٹ پر مینز سنگل سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ SEEDنواک جوکووچ کا یونان کے سِٹسیپاسTsitsipas سے مقابلہ ہوا۔

نمبر ون جوکووچ نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے پہلے دونوں سیٹ جیت لیے۔ تیسرا اور پھر چوتھا سیٹ کمزور حریف نے جیت کر ہاٹ فیورٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

جوکووچ نے پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے چھ ایک سے فتح سمیٹی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ جہاں ان کا اسپینش اسٹار رافیل نڈال سے جوڑ پڑے گا ۔