فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مبینہ میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع

Published On 07 October,2020 06:29 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی دفتر استغاثہ نے ٹینس کھیل کے بڑے ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں میچ فکسنگ کی باقاعدہ چھان بین شروع کر دی ہے۔

حکام کی جانب سے فرنچ اوپن کے جس میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں وہ ویمن ڈبلز کا تھا۔ اس میچ میں 30 ستمبر کو کھیلا گیا تھا جس میں رومانیہ کی خواتین کھلاڑی آندریا میٹُو، پیٹریشیا ماریا ٹِیگ روسی حریفوں یانا سیزیکووا اور امریکا کی میڈیسن برینگل کے مدمقابل تھیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق اس میچ کی دوسرے سیٹ کی پانچویں گیم ماہرین ٹینس کو میچ فکسنگ کا نتیجہ محسوس ہوئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس میچ میں رومانیہ کی دونوں کھلاڑیوں کو جتانے کیلئے بہت بڑی رقوم کی شرطیں لگائی گئی تھیں۔ یہ شرطیں مبینہ طور پر کئی مختلف ممالک میں لگائی گئی تھیں۔