فرنچ اوپن: طویل میچ کا ڈرامائی اختتام، کھلاڑی کو پٹھوں کا کھچاؤ، وہیل چیئر پر باہر لیجایا گیا

Published On 01 October,2020 08:38 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن میں سوا تین گھنٹے کے طویل میچ کا ڈرامائی اختتام ہوا۔ پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے ڈچ کھلاڑی کو وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر جانے اور میچ پوائنٹ ملنے پر اطالوی حریف نے شدید تنقید کر ڈالی۔

تفصیل کے مطابق پیرس کے ٹینس کورٹس پر گرینڈ سلیم کے مقابلے جاری ہیں۔ فرنچ اوپن ویمن سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اٹلی کی سارا ایرانی اور نیدرلینڈز کِکی برٹنز آمنے سامنے ہوئیں۔

نمبر پانچ ککی برٹنز کو پہلے سیٹ میں جیت کے بعد شکست ہو گئی۔ ٹائی بریک کے باعث تیسرے سیٹ کا اسکور نو سات تک پہنچ گیا۔

تین گھنٹے اور گیارہ منٹ کے اس طویل میچ میں ککی برٹنز کو پٹھوں میں کھچاؤ کا مسئلہ آیا۔ تکلیف شدید ہونے پر انہیں وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر لے جانا پڑا۔

میچ پوائنٹ ملنے پر مدمقابل اطالوی کھلاڑی سارا ایرانی نے اسے انجری کا ڈرامہ اور بہانہ قرار دیا۔ دوسری جانب ڈچ کھلاڑی نے ایسے منفی ردعمل کو نامناسب کہا۔