کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹرز فائنل، اعصام الحق جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

Published On 15 October,2020 08:22 pm

کولون: (دنیا نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹرز فائنل راؤنڈ میں جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ انگلینڈ کے کین سکوپسکی اور ان کے مکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز سے ہوگا۔

اس سے قبل پری کوارٹرز فائنل راؤنڈ میچ میں اعصام الحق قریشی اور ڈومینک انگلوٹ نے حریف فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منروکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔