اے ٹی پی فائنلز میں بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ٹو رافیل نڈال شکست سے نڈھال، پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Last Updated On 12 November,2019 09:54 am

لندن: (دنیا نیوز) اے ٹی پی فائنلز میں بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ٹو رافیل نڈال شکست سے نڈھال، جرمن حریف کے ہاتھوں پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے۔

لندن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، رینک ون رافیل نڈال اور جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف آمنے سامنے، اے ٹی پی فائنلز کے پہلے مرحلے میں عالمی نمبر سات کھلاڑی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

چھ دو کی جیت سے جوش و ولولہ دکھا دیا، دوسرے سیٹ میں ایسی ہی شاندار پرفارمنس دی اور چھ چار سے سیٹ جیت کر تجربہ کار رافیل نڈال کو اپ سیٹ کر دیا۔