مینز ٹینس اے ٹی پی فائنلز، نوواک جوکوچ نے پہلی کامیابی سمیٹ لی، فیڈرر شکست سے دوچار

Last Updated On 11 November,2019 12:13 pm

لندن: (دنیا نیوز) مینز ٹینس اے ٹی پی فائنلز میں ٹاپ رینک نواک جوکوچ نے پہلی کامیابی سمیٹ لی، سابق نمبر ایک روجر فیڈرر ہار کر کر باہر ہو گئے۔

لندن کے بلیو ٹینس کورٹ پر کھلاڑیوں کا میلہ، نمبر ون نوواک جوکووچ نے فاتحانہ آغاز کر لیا، سربین سٹار نے اطالوی حریف کو چھ دو اور چھ ایک سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کی فتوحات کا ریکارڈ بنانے پر نظریں جما لیں۔

دوسرے میچ میں روجر فیڈرر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سوئس سٹار کو بھی سٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی، وہ سات پانچ اور سات پانچ سے ہار کر باہر ہوئے۔