سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچک نے چین میں بھی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 30 October,2019 11:00 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچک نے چین میں بھی ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو شکست دیدی۔

چین کے شہر شینزین میں ویمن ٹینس کا ٹائٹل مقابلہ، ڈبلیو ٹی اے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا اور سوئس سٹار بلینڈا بینچک مدمقابل ہوئیں۔

سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی نے دبنگ انٹری ڈالتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں تجربہ کار کویٹووا نے کم بیک کیا اور چھ ایک سے فتح سمیٹی۔

فیصلہ کن سیٹ نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچک نے چھ چار سے سیٹ اور میچ میں کامیابی سمیٹی اور ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔