پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال نے سوئس حریف کو زیر کر لیا

Last Updated On 01 November,2019 04:36 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں جاری پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران شہرہ آفاق کھلاڑی رافیل نڈال نے ایک اور میچ میں فتح حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پیرس ماسٹر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز جاری ہے، راؤنڈ 16 کے میچ میں سپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے حریف سوئس کھلاڑی اسٹان واونکا کو 6-4 اور 6-4 سے پچھاڑ دیا۔

میچ جیتنے کے بعد رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے پر خوش ہوں، میرا پوری توجہ اپنے آئندہ میچز کی طرف ہے، میں اپنا کھیل سے لطف و اندوز ہو رہا ہوں جو صحیح راستے پر گامزن ہے،

شہرہ آفاق سپینش کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے ویلفریڈ سونگا کیساتھ ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رافیل نڈال نے فرانسیسی کھلاڑی مانینرو کو راؤنڈ 32 کے اہم میچ میں 7-5 اور 6-4 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔