ٹینس ایونٹ پیرس ماسٹرز شروع، نمبر ون نواک جوکووچ نے فاتحانہ آغاز کر لیا

Last Updated On 31 October,2019 10:19 am

پیرس: (دنیا نیوز) ٹینس ایونٹ پیرس ماسٹرز شروع ہو گیا، نمبر ون نواک جوکووچ نے فاتحانہ آغاز کر لیا، تجربہ کار رافیل نڈال نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

فرانس کے ٹینس کورٹ پر پیرس ماسٹرز کا آغاز، پہلے میچ میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا نوجوان فرنچ کھلاڑی کورینٹن موٹٹ سے آمنا سامنا ہوا، ٹف ٹائم ملنے کے باوجود سربین سٹار نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے سٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے میچ میں رینک ٹو رافیل نڈال کا بھی میزبان ملک کے کھلاڑی سے جوڑ پڑا، سپین کے مایہ ناز، رافیل نڈال نے بھی تجربہ کاری دکھاتے ہوئے دو صفر سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹاپ سیڈ ٹینس سٹارز کے سامنے فرنچ کھلاڑیوں کی مزاحمت کو پرستاروں نے بے حد پسند کیا۔