فرانس سائیکلنگ ریس کا دسواں مرحلہ جولیان نے جیت لیا

Last Updated On 17 July,2018 10:31 pm

فرانس: (دنیا نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کا دسواں مرحلہ، فرانسیسی سائیکلسٹ "جولیان" نے جیت لیا، مجموعی برتری کے ساتھ پیلی جرسی پر بیلجیئم کے "گریگ وین" کا قبضہ برقرار ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے دسویں مرحلے میں کھلاڑیوں نے خوب مہارت دکھائی، فتح کے لیے سب نے بھرپور زور لگایا۔ ٹریک پر کھڑے شائقین نے بھی سائیکلسٹ کو دل کھول کر داد دی۔ 158 کلومیٹر پر مشتمل ریس کا دسواں مرحلہ فرانس کے "جولیان" نے جیت لیا۔ مجموعی برتری کیساتھ پیلی جرسی پر بیلجیئم کے "گریگ وین" کا قبضہ برقرار ہے۔