فٹبال ورلڈکپ میں فرنچ ٹیم کی کامیابیوں کا سفر

Last Updated On 12 July,2018 05:55 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فرنچ ٹیم کی فیصلہ کن معرکے تک رسائی، فٹبال ورلڈکپ کی سابق چیمپئن فرانس نے 12 سال بعد پھر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فرانس کی ٹیم نے گروپ سی میں آسٹریلیا کے خلاف دو ایک کی جیت سے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ پھر پیرو کو ایک صفر سے مات دی لیکن ڈنمارک کا میچ بغیر گول یعنی بے نتیجہ ختم ہوا۔ 7 پوائنٹس کے ساتھ فرانس نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، آر یا پار مرحلے کے پہلے میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو چار تین کی شکست سے دوچار کیا۔

کوارٹر فائنل میں سوآریز کی ٹیم یوراگوئے کو دو صفر سے کِک آؤٹ کیا۔ سیمی فائنل میں ورلڈکپ فیورٹ ٹیم بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرا کر 2006 کے بعد پھر فائنل میں جگہ بنا لی۔