فرانس :قومی دن کی پریڈ میں موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر

Last Updated On 15 July,2018 11:49 am

پیرس (دنیا نیوز ) فرانس کے قومی دن کے موقع پر ہوئی پریڈ میں مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ دو پولیس موٹرسائیکلسٹ فارمیشن بناتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

دارالحکومت پیرس میں مرکزی شاہراہ شانزے لیزے پر پریڈ کے موقع پر پولیس کے موٹرسائیکل سوار اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے آئے تو دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا کر گر گئے لیکن فوری اٹھ کھڑے ہوئے۔ ایک سوار نے اپنی موٹر سائیکل اٹھا لی لیکن دوسرا مشکل میں پھنس گیا اور آخر کار اپنے ساتھی کی مدد سے اسے اٹھانے میں کامیاب ہوا۔