فرنچ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر منچلوں کا جشن

Last Updated On 16 July,2018 06:22 pm

فرانس: (دنیا نیوز) فرانس نے 20 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا کر لیا، فرنچ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر منچلوں کا جشن، شائقین کو ٹیم کی وطن واپسی کا انتظار ہے۔

فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اگلے 4 سال کیلئے فرانس کے نام، بے بی ٹیم کروشیا تجربہ کار ٹیم کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی۔ فیصلہ کن معرکے میں کروشیا کو 2-4 کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانس نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 1998 کے بعد دوسری بار میگا ایونٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔

شاندار جیت پر منچلے پیرس کی گلیوں میں امڈ آئے اور تاریخی کامیابی کا تاریخی جشن منایا، منچلوں کو اب ٹیم کی وطن واپسی کا انتظار ہے۔