فرنچ ٹیم کی وطن واپسی پر پیرس میں تاریخی جشن

Last Updated On 17 July,2018 06:04 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فٹبال کی فاتح عالم فرانسیسی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔

فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اگلے 4 سال کیلئے فرانس کے نام، فرنچ ٹیم کی تاریخی فتح پر تاریخی جشن جاری ہے۔ پیرس کی سڑکوں پر منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

 ماسکو میں جاری میگا ایونٹ فتح کرنے کے بعد کھلاڑی وطن واپس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

 

پیرس کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی کھلاڑیوں نے ڈانس کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

 

شہر کی سڑکوں پر جم غفیر استقبال کیلئے موجود تھا۔ فاتحین نے ڈبل ڈیکر بس پر شہر کا چکر لگایا، کھلاڑی ہاتھ ہلا کر مداحوں کی محبت کا جواب دیتے رہے۔

فٹبال ورلڈکپ جیتنے پر فرانسیسی ہیروز کو فلائی پاسٹ بھی دیا گیا۔