فارمولا ای چیمپئن شپ فرانس کے نام

Last Updated On 15 July,2018 08:35 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا میں ہونے والی فارمولا ای چیمپئن شپ فرانس کے ڈرائیور ایرک نے جیت لی ہے۔ امریکا میں فارمولا ای چیمپئن شپ کے فیصلہ کن روز دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

ایک دوسرے پر برتری کیلئے سب نے بھرپور محنت کی، تیز رفتاری کے باعث کچھ گاڑیاں حادثے کا شکار بھی ہوئیں۔

فرانس کے ڈرائیور ایرک نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔