لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کا زور، ملک کے مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا۔
دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر،44 روہڑی،سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔
کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بڑھ گیا۔
کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔