اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ہری پور میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، دولتالہ اور گردونواح میں بھی بادل برسے، ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
پی ڈی ایم اے نے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی، پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔