لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔