اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چترال کے حلقے این اے ون سے امیدوار طلحہٰ محمود کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش نہ ہونےکی صورت میں طلحہٰ محمود کو کارروائی سے خبر دار بھی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طلحہٰ محمود کی شہریوں کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ رزلٹ خود چیک کریں گے۔