تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں: پلوشہ خان

Published On 16 January,2024 11:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھاپ دیا جائے، جس انتخاب سے قبل جھرلو جھرلو کی صدائیں ہیں وہ کسی کو قبول نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن انتخابی نشان کے ابہام کو دور کرے، تیر کا نشان کس بنیاد پر چھینا جا رہا ہے۔

پلوشہ خان نے مزید کہا کہ انتخابات کے عمل کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ریٹرننگ افسروں کا ایک طرف جھکاؤ کا تاثر نقصان دہ ہے، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔