صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کر دیا گیا

Published On 16 January,2024 10:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا۔

اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعجاز انورچوہان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اعجاز انور چوہان نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر کہا تھا کہ بلوچستان میں شفاف اور پرامن الیکشن کرائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کریں گے۔