اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان کا مؤقف ہے کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے جس پر فوری سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔