ملتان: (دنیا نیوز) جمشید دستی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے۔
جمشید دستی این اے 175,176 سے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیئے گئے، جمشید دستی کی چار اپیلیں منظور کر لی گئیں، اپیلیں الیکشن ٹربیونل کے جج علی ضیاء باجوہ نے منظور کیں۔
جمشید دستی نے این اے 175، این اے 176، پی پی 269 اور پی پی 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں، جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اورعامربھٹہ نے دلائل دیئے۔