کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی لانڈھی ٹاؤن سے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو کی موجودگی میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، محمود مولوی اورعلی جونیجو نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔
محمود مولوی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی تیزی سے کراچی میں مقبول ہورہی ہے، ہم نئی جماعت ہیں اور انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں، انتخابات میں ہم دیگر جماعتوں کو سرپرائز دیں گے۔
علی جونیجو نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے 40 سے زائد امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں، کوشش ہے الیکشن سے قبل اپنی تنظیم سازی مکمل کرلیں۔