مسافر کوچ اور کیمیکل بھرے لوڈر ٹرک میں تصادم، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

Published On 31 December,2023 11:39 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) دھند کے باعث مسافر کوچ اور کیمیکل سے بھرے لوڈر ٹرک میں تصادم ہوا جس کے باعث آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

خوفناک حاثہ قصبہ مڑل کے قریب پیش آیا، زور دار تصادم کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر ڈرائیو موقع پر ہی جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں سوار 10 افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔