پنجاب میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند

Published On 28 December,2023 10:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رات ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں راج جمانا شروع کر دیا، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروےایم 3 فیض پور سے رجانہ تک موٹروےایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند میں مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔